سیلاب سے پاکستان کا ابتدائی نقصان تیس ارب ڈالرز کا ہوچکا ہے، اقوامِ متحدہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیلاب سے پاکستان کا ابتدائی نقصان تیس ارب ڈالرز کا ہوچکا ہے، انتونیو گوتریس
سیلاب سے پاکستان کا ابتدائی نقصان تیس ارب ڈالرز کا ہوچکا ہے، انتونیو گوتریس

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ سیلاب سے پاکستان کا ابتدائی نقصان تیس ارب ڈالرز کاہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ عالمی درجہ حرارت بڑھانے میں پاکستان کا قصور نہیں لیکن پاکستان اس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، دنیا آگے آئے اور پاکستان کی مدد کرے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ سیلاب سے پاکستان کا ابتدائی نقصان تیس ارب ڈالرز کا ہوگیا ہے اور یہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ یکجہتی کا نہیں انصاف کا تقاضا ہے، عالمی برادری اپنی ذمہ داری پوری کرے خاص طور پر وہ ملک جنہوں نے درجہ حرارت بڑھا کر زمین کو نقصان پہنچایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سیلاب متاثرین کی عالمی مدد کیلئے وزیر اعظم اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی مشترکہ اپیل

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے فطرت کے خلاف جنگ کی، فطرت نے تباہ کن انداز میں پلٹ کر ہم پر وار کیا لیکن زیادہ نقصان اسے پہنچایا جس کا قصور نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج جہاں پاکستان کھڑا ہے کل وہاں آپ کا ملک ہوسکتا ہے، ہمیں اسے روکنا ہوگا اور فوری روکنا ہوگا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے قرضوں کی واپسی میں پاکستان کی مدد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے پاکستان کا ابتدائی نقصان تیس ارب ڈالرز ہوچکا ہے، جو آگے جا کر مزید بڑھ سکتا ہے۔

Related Posts