ملک بھر میں بارش اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 983 ہوگئی۔ این ڈی ایم اے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں بارش اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 983 ہوگئی۔ این ڈی ایم اے
ملک بھر میں بارش اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 983 ہوگئی۔ این ڈی ایم اے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بارش اور سیلاب کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد983 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے حالیہ بارشوں کے دوران اموات اور دیگر نقصانات کے اعدادوشمار جاری کردئیے۔ بارشوں اور سیلاب سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 47افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

منڈا ہیڈ ورکس کا پُل ٹوٹ گیا، چارسدہ اور نوشہرہ میں سیلاب کا خطرہ

این ڈی ایم اے کے مطابق خيبر پختونخوا میں بارشوں اور سيلاب سے گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران 10 افراد جاں بحق ہوئے۔سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران 33 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ بارشوں اور سيلاب سے پنجاب میں گزشتہ روز 2 اموات ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سمندر پار پاکستانی اور عالمی برادری سیلاب زدگان کی مدد کیلئے آگے آئیں، صدر مملکت

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں سيلاب سے گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران مختلف مقامات پر 113 افرادزخمی ہوئے۔ مجموعی طور پر اب تک ایک ہزار 456 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے وزیراعظم کی دوست ممالک سے اپیل

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بارشوں اور سيلاب سے 149 پلوں کو نقصان پہنچا۔ بارشوں کے باعث اب تک ملک بھر میں 6 لاکھ 82 ہزار سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا۔ 8 لاکھ 25 ہزار سے زائد مويشی بھی سیلابی ریلوں میں بہہ گئے۔

ملک بھر میں 48 ہزار 931 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے۔متاثرین میں 27 ہزار سے زائد خیمے، 35 ہزار سے زائد ترپالیں اور 17 ہزار سے زائد کمبل تقسیم کیے گئے ہیں۔

Related Posts