پاکستان کی بین الاقوامی بک فیسیٹول میں پہلی بار نمائندگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو العربیہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ابوظہبی میں میں منعقدہ سالانہ بین الاقوامی کتاب میلے میں پہلی مرتبہ پاکستانی مصنفین اور ناشرین کی کتب شامل ہو رہی ہیں۔

بین الاقوامی سطح پر ہونے والے بڑے کتاب میلوں میں ابو ظہبی کے اس کتاب میلے کو ایک اہم علمی، ادبی اور ثقافتی تقریب کے طور پر دنیا بھر میں بالعموم اور ایشیائی ممالک میں بالخصوص غیر معمولی اہمیت حاصل ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ اس میں پاکستان کی نمائندگی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

العربیہ کے مطابق اس ہفتے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں ہونے والا یہ سالانہ کتاب میلہ مقامی، علاقائی اور عالمی سطح پر پڑھنے، متنوع ثقافتوں اور فروغ علم کےاور مختلف ثقافتوں کو اکٹھا کرنے کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔ تاکہ علم و ادب کی دنیا کے تخلیق کاروں کے شہ پارے ایک ملک سے دوسرے اور دوسرے تیسرے ملک کے ںاسیوں کی آگاہی اور لطف کو دوبالا کرتے رہیں۔

ابو ظہبی کتاب میلے کے سلسلے میں پاکستانی قونصلیٹ جنرل دبئی نے پیر کو سوشل میڈیا پر پاکستانی ادیبوں ،شاعروں اور ناشرین سے متعلق آگاہی اور ان کی شرکت کے بارے میں خوشی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے یہ کتاب میلہ 29 اپریل سے پانچ مئی تک ابوظہبی میں جاری رہے گا۔ بین الاقوامی کتاب میلے میں پہلی بار پاکستان کی نمائندگی ہو رہی ہے۔

منتظمین نے کتاب میلے کو دو سیشنز میں تقسیم کیا ہے۔ ان دونوں میں پاکستانی ادیب اور شاعر اپنی ادبی تخلیقات اور ادبی شہ پاروں کے ساتھ ہوں گے۔

کتاب میلے کے دوران منتظمین کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ یکم مئی کو ہونے والے ایک سیشن میں پاکستانی ڈرامہ سے جڑے موضوعات سامنے لائے جائیں گے۔اس سیشن میں صحافی مہوش اعجاز سیشن کی نظامت کریں گی۔ آمنہ مفتی، اردو کی معروف ڈراما نگار اور ناول نگار شازیہ علی خان، متحدہ عرب امارات میں مقیم اردو فلم کی اسکرین پلے رائٹر شامل ہوں گی۔

دوسرے سیشن کے لیے 3 مئی کا دن مقرر کیا گیا ہے۔ اس سیشن میں پاکستانی فکشن کا ماضی، حال اور مستقبل سے تعلق کے حوالے سے ماہرین اپنے خیالات پیش کریں گے۔ اس سیشن کی نظامت آمنہ مفتی کریں گی اور اس میں اردو کی ناول نگار طاہرہ اقبال اور انگریزی اور اردو کے ناول نگار اسامہ صدیق کی شرکت ہوگی۔
اس سال کے میلے میں اس سال 145 نئے ناشرین اور نمائش کے منتظمین شرکت کریں گے۔ پاکستان کے علاوہ دوسرے 12 ممالک بھی اس کتاب میلے میں پہلی بار شریک ہورہے ہیں ان میں یونان، سری لنکا، ملائیشیا، قبرص، بلغاریہ، موزمبیق، ازبکستان، تاجکستان، ترکمانستان، کرغزستان اور انڈونیشیا شامل ہیں۔

Related Posts