سمندر پار پاکستانی اور عالمی برادری سیلاب زدگان کی مدد کیلئے آگے آئیں، صدر مملکت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدر مملکت کی عالمی برادری سے سیلاب زدگان کی امداد کی اپیل
صدر مملکت کی عالمی برادری سے سیلاب زدگان کی امداد کی اپیل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سمندر پار پاکستانیوں اور عالمی برادری سے سیلاب زدگان کی امداد کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر ڈاکٹرعارف علوی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پوری قوم، سمندر پار پاکستانی اور عالمی برادری سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے آگے آئیں، سیلاب متاثرین کو بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ریسکیو، ریلیف اور بحالی کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر میں سیلاب نے لوگوں کی زندگی اور معاش کو تباہ کر دیا ہے، پاکستانی قوم نے ماضی میں بھی غیر معمولی انسان دوستی کے جذبے کا مظاہرہ کیا، ایک بار پھر قوم امدادی کوششوں میں دل کھول کر نقد رقم اور اجناس سے اپنا حصہ ڈالیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے وزیراعظم کی دوست ممالک سے اپیل

صدر مملکت نے کہا کہ تمام حکومتیں، ادارے، این جی اوز اور رضاکار متاثرین کو پناہ، خوراک اور طبی سہولیات کی فراہمی میں مدد کریں، میڈیا بھی قوم کو رقم اور ضروری اشیاء عطیہ کرنے کی ترغیب دے۔

یہ بھی پڑھیں:

کے پی کے حکومت آئی ایم ایف معاہدے کو ناکام بنانے کی کوشش کررہی ہے، مفتاح اسماعیل

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ تاریخی بارشوں اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچایا، سڑکیں، پل، بند، مواصلاتی نظام اور نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا صوبے کی تمام سرکاری عمارتیں سیلاب متاثرین کیلئے کھولنے کا اعلان

صدر مملکت کا مزید کہناتھاکہ بین الاقوامی برادری متعلقہ حکومتی اداروں کو اپنی مہارت، ٹیکنالوجی اور درکار مشینری فراہم کرے، ماضی کی طرح قوم ایک بار پھر سیلاب متاثرین کی مدد کو آئے گی، مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔

Related Posts