منڈا ہیڈ ورکس کا پُل ٹوٹ گیا، چارسدہ اور نوشہرہ میں سیلاب کا خطرہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

منڈا ہیڈ ورکس کا پُل ٹوٹ گیا، چارسدہ اور نوشہرہ میں سیلاب کا خطرہ
منڈا ہیڈ ورکس کا پُل ٹوٹ گیا، چارسدہ اور نوشہرہ میں سیلاب کا خطرہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نوشہرہ: خیبرپختونخوا کے کئی شہر سیلابی ریلوں کی زد میں ہیں اور نوشہرہ کے بعد چارسدہ بھی سیلاب کے خطرے سے دوچار ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع چارسدہ کے قریب واقع منڈا ہیڈ ورکس کا پل سیلابی پانی کی وجہ سے ٹوٹ گیا، جس کے باعث چارسدہ، نوشہرہ اور گرد و نواح کے علاقوں میں بڑے سیلاب کا خطرہ ہے۔

منڈا ہیڈ ورکس کا پل بہہ جانے سے تحصیل شپ قدر اور تحصیل پڑانگ کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا اور ایریگیشن سسٹم تباہ ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:

وزارت داخلہ کا کے پی اور گلگت بلتستان حکومت کو بنی گالہ میں تعینات پولیس نفری واپس بلانے کا حکم

نوشہرہ کے ساتھ ساتھ ضلع چارسدہ بھی بڑے سیلاب کے خطرے سے دوچار ہے اور شہریوں کی نقل مکانی بھی جاری ہے۔

چارسدہ میں خیالی کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہورہا ہے جبکہ پھنسے ہوئے شہریوں کو ریسکیو کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سمندر پار پاکستانی اور عالمی برادری سیلاب زدگان کی مدد کیلئے آگے آئیں، صدر مملکت

سیلاب متاثرین نے موٹر وے پر پناہ لے رکھی ہے اور بڑی تعداد میں متاثرین رات کھلے آسمان تلے گزار رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق مقامی انتظامیہ نے سیلاب سے پہلے وارننگ جاری کردی تھی جس کے باعث اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

یہ بھی پڑھیں:

سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے وزیراعظم کی دوست ممالک سے اپیل

دوسری جانب دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی سطح مزید بلند ہو رہی ہے اور ایریگیشن فلڈ کنٹرول کے مطابق 2 لاکھ 10ہزار کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے۔

ایریگیشن فلڈ کنٹرول کا کہنا ہے کہ دریائے سوات کا 2 لاکھ 90 ہزار کیوسک کا ریلارات 2 سے 4 کےدرمیان نوشہرہ سے گزرے گا جبکہ ایک لاکھ 15 ہزار کیوسک پانی ورسک ڈیم سے دریائے کابل میں خارج کیا جارہا ہے اور رات 2 سے 4 بجے کے درمیان 4 لاکھ کیوسک کا ریلا نوشہرہ سے گزرے گا۔

 

Related Posts