محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی نوید سنادی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مزید بارشوں کی نوید سنادی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ آج سے 14 ستمبر تک جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا،جو بارشوں کا سبب بنے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 13 سے 14 ستمبر کے دوران تھرپارکر، سانگھڑ، میرپور خاص، ٹھٹھہ میں بعض مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

اگلے پانچ روز کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان،گوجرانوالہ،فیصل آباد، چترال،سوات، ایبٹ آباد،اسلام آباد، راولپنڈی، مری، جہلم،لاہور، ہری پور، پشاور، مردان میں بارش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:عوام تیار رہیں، محکمہ موسمیات نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

بارشوں کے باعث کشمیر، گلگت بلتستان، گلیات، مری اور خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوسکتی ہے۔

Related Posts