فواد خان، ماہرہ اور حمزہ عباسی کی لیجنڈ آف مولا جٹ 200کروڑ کے کلب میں داخل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بلال لاشاری کی ہدایتکاری میں بننے والی فواد خان، ماہرہ خان اور حمزہ علی عباسی کی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ 200 کروڑ کے کلب میں داخل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیجنڈ آف مولا جٹ نے متعدد بھارتی فلموں کو بھی کروڑوں کا بزنس کرنے میں پیچھے چھوڑ دیا۔ باکس آفس پر مولا جٹ 200 کروڑ کا ہندسہ عبور کرنے والی پہلی فلم بن گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

 32ویں سالگرہ آج،کارتک آریان کی آنے والی فلمز کون سی ہیں؟

دنیا بھر میں کلاسک فلم مولا جٹ کے ری میک دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے 90 لاکھ ڈالرز کا بزنس کیا جو پاکستانی کرنسی میں 200 کروڑ سے زائد بنتا ہے تاہم فلم کی نمائش تاحال ختم نہیں ہوئی۔

گزشتہ 4 برسوں کے دوران برطانوی باکس آفس میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت کی بھی سب سے زیادہ کمائی والی فلم بن گئی۔ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو گزشتہ ماہ ریلیز کیا گیا تھا۔

قبل ازیں پنجابی فلم مولا جٹ کو 1979 میں ریلیز کیا گیا تھا جس کی کاسٹ میں سلطان راہی اور مصطفیٰ قریشی جیسے لیجنڈری اداکار شامل تھے۔ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی کاسٹ میں بھی بڑے نام شامل کیے گئے ہیں۔

فلمسازوں نے دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی کاسٹ میں ماہرہ خان کو پنجابی نہ جاننے کے باوجود شامل کیا جس کی وجہ عالمی سطح پر اداکارہ کا شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنا سمجھا جارہا ہے۔

Related Posts