بالی ووڈ اداکار کی 32ویں سالگرہ آج،کارتک آریان کی آنے والی فلمز کون سی ہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بالی ووڈ اداکار کارتک آریان آج اپنی 32ویں سالگرہ منا رہے ہیں، کارتک آریان نے پیار کا پنچ نامہ سے 2011 میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کارتک آریان 22 نومبر 1990 کے روز بھارتی شہر گوالیار میں پیدا ہوئے اور 2011 سے فلموں میں اداکاری کا آغاز کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے فلمی دنیا پر چھا گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

ارمینا خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد جلد متوقع

آج سے 4 سال قبل سونو کے ٹیٹو کی سوئیٹی نامی فلم سے کارتک آریان کو بے مثال شہرت ملی جس کے بعد سے اس اداکار نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ سالگرہ کے موقعے پر ان کی آنے والی 5 فلمیں مندرجہ ذیل ہیں:

فریڈی (2022)

ششانکا گھوش کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم فریڈی رواں برس ریلیز کی جائے گی جس میں کارتک آریان مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔ فلم کی ریلیز کیلئے 2 دسمبر کی تاریخ رکھی گئی ہے۔

شہزادہ (2023)

تیلگو سینما بالی ووڈ سے کہانی کی دوڑ میں کبھی کبھار آگے نکل جاتا ہے۔ 2020 کی تیلگو فلم ویکنتھاپرامولو کی کہانی پر مبنی فلم شہزادہ آئندہ برس ریلیز کی جائے گی جس میں کیرتی سینون، پریش راول، منیشا کوئرالہ، رونت رائے اور کارتک آریان مرکزی کردار ادا کریں گے۔

ستیاپریم کی کتھا (2023)

Kartik Aaryan Shares An Update From Satyaprem Ki Katha Shoot

کارتک آریان کی نئی فلم ستیاپریم کی کتھا موسیقی پر مبنی رومانوی فلم ہے جس میں کارتک آریان کے بالمقابل کیارہ ایڈوانی نظر آئیں گی، فلم کی ریلیز کی تاریخ 29 جون 2023 رکھی گئی ہے۔

عاشقی 3 (2023)

Kartik Aaryan engages in fun banter with 'Chote Rooh Baba' | Hindi Movie News - Times of India

انوراگ باسو کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم عاشقی تھری اسی سیریز کی پہلی 2 فلمز کی طرح رومانوی ہے تاہم اس میں تھرل اور تجسس کا عنصر بھی نمایاں ہے۔ کارتک آریان کی یہ فلم 2023 کے آخر میں ریلیز کی جائے گی۔

کیپٹن انڈیا (2023)

ہنسل مہتا کی ایکشن موسی کیپٹن انڈیا میں بھی کارتک آریان مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جو آئندہ برس ریلیز کی جائے گی۔ فلم میں کارتک آریان کا کردار پائلٹ کا ہوگا۔

Related Posts