صہیونی وزیر کی غلط حرکت کا تنازع، اسرائیلی وزیر اعظم کا دورہ امارات منسوخ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سرائیلی وزیراعظم کا متحدہ عرب امارات کا دورہ منسوخ ہوگیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر اتامر بین گویر کے مسجد اقصیٰ میں گھسنے کے بعد متحدہ عرب امارات نے سخت ردعمل دیتے ہوئے چین کے ساتھ مل کر یہودی وزیرکے معاملے پر اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کا اجلاس طلب کیا ہے۔

امارات کے اس اقدام کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو کا دورہ امارت منسوخ ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:

گورنر سندھ سے آفاق احمد کی ملاقات، ایم کیو ایم کے اتحاد پر تبادلہ خیال

اسرائیلی وزیراعظم کو 8 جنوری کو امارات کا دورہ کرنا تھا، مسلم ممالک کے شدید ردعمل کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نے معافی مانگنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ مسجد اقصیٰ کی موجودہ حیثیت کا احترام کرتے ہیں اور اسے بدلنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

امریکا اور یورپی یونین نے بھی اسرائیلی وزیر کے مسجد اقصیٰ میں گھسنے  پر تنقید کی تھی۔

Related Posts