رابطہ عالم اسلامی کے سربراہ نے یہودیوں کی حمایت کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو العربیہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

عالم اسلام کے باہمی رابطوں کی تنظیم رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد العیسی نے کہا ہے کہ غزہ میں درپیش صورتحال کے ذمہ دار یہودی نہیں، اسرائیلی حکومت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے العربیہ کو انٹرویو کے دوران کیا، انٹرویو میں انہوں نے یہودیوں کے حق میں ایک طرح سے گواہی دی ہے کہ غزہ کی صورتحال کے ذمہ دار یہودی نہیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس لیے اسرائیلی حکومت اور یہودی مذہب کے ماننے والوں کے درمیان فرق کو ملحوظ رکھنا انتہائی ضروری ہے۔

ڈاکٹر محمد العیسی کو مغربی دنیا میں اعتدال پسند رہنما مانا جاتا ہے اور وہ پوری دنیا کے مذہبی رہنماؤں اور حکومتوں کے درمیان رابطے بڑھانے کے لیے ایک پل کا کام کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر محمد العیسی ان دنوں پاکستان کے نو روزہ دورے پر ہیں، جہاں وہ عید الفطر کی نماز کی امامت کے علاوہ اسلام آباد میں سیرت میوزیم کا افتتاح سمیت ملک کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

انٹرویو میں ڈاکٹر محمد العیسی نے کہا غزہ میں بچوں اور عورتوں کی ہلاکتوں کے واقعات انتہائی دل شکنی کے حامل اور ناقابل قبول ہیں۔ ہم سات اکتوبر سے مسلسل یہ تکلیف دہ صورتحال دیکھ رہے ہیں لیکن اس کے باوجود ہمیں انصاف کرنا ہوگا اور وہ یہ کہ غزہ کی صورتحال کی ذمہ داری یہودی مذہب کے ماننے والوں پر نہیں اسرائیلی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

Related Posts