حکومت کورونا کے حوالے سے بروقت موثر اقدامات لینے میں ناکام رہی، شازیہ مری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عوامی مارچ کا 38 نکاتی چارٹر پاکستان کے عام آدمی کے مطالبات ہیں، شازیہ مری
عوامی مارچ کا 38 نکاتی چارٹر پاکستان کے عام آدمی کے مطالبات ہیں، شازیہ مری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسیز کی شرح میں اضافہ تشویشناک ہے۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ وفاقی حکومت کووڈ کے حوالے سے بروقت موثر اقدامات لینے میں ناکام رہی۔

شازیہ مری نے کہا کہ عمران نیازی کو کورونا معمولی زکام لگتا رہا، کووڈ ایک حقیقت ہے جس میں شدت سے اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم شروع سے لاک ڈاؤن کی بات کر رہے تھے تاہم عمران نیازی تنقید کرتے رہے۔

رہنما پی پی نے کہاکہ عمران نیازی کی کورونا سے نمٹنے کی ”گھبرانا نہیں“پالیسی نے ملک کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ عوام دشمنی کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے نہ لاک ڈاؤن کو ضروری سمجھا اور نہ ہی کووڈ ویکسین کی خریداری کو، لوگ ویکسین کے لئے خوار ہو رہے ہیں اور وزراء اپنی نوکری پکی کرنے کیلئے عمران نیازی کی جھوٹی تعریفیں کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: حکومت کورونا ویکسینیشن کا انتظام کرنے میں مکمل ناکام رہی ہے، احسن اقبال

Related Posts