سونے کے زیورات چھیننے کی درجنوں وارداتیں کرنے والا گروہ دھرلیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سونے کے زیورات چھیننے کی درجنوں وارداتیں کرنے والا گروہ دھرلیا گیا
سونے کے زیورات چھیننے کی درجنوں وارداتیں کرنے والا گروہ دھرلیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شہر قائد میں سونے کے زیورات چھیننے کی 100 سے زائد وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار کرلیا گیا، ملزمان ہفتے میں 3 سے 4 وارداتیں کرتے تھے۔

ذرائع کے مطابق ایس ایس پی اعجاز احمد اور ایس ایس پی فرخ رضا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سونے کے زیورات چھیننے کی 100 سے زائد وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گروہ کا سرغنہ جبران، اور دیگر ملزمان انیس اور وقاص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان اسلحے کے زور پر خواتین سے سونے کے زیورات چھینتے تھے۔

ایس ایس پی اعجاز احمد نے بتایا کہ ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے، ملزمان نے کلفٹن اور گذری کے علاقوں میں بھی وارداتیں کیں۔

گرفتار ملزمان کو مختلف سی سی ٹی وی فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان 2 سال سے وارداتیں کر رہے تھے اور ہفتے میں 3 سے 4 وارداتیں کرتے تھے۔

مزید پڑھیں: چھیپا ایمبولینس کی ٹکر، لڑکی دونوں ٹانگوں سے معذور ہوگئی

ملزمان نے مجموعی طور پر 100 سے زائد وارداتیں کیں۔اعجاز احمدنے کہا کہ مرکزی ملزم ساتھ افریقہ میں رہا ہے، ملزمان سے سونا خریدنے والے سنار کو بھی گرفتار کریں گے۔

Related Posts