چھیپا ایمبولینس کی ٹکر، لڑکی دونوں ٹانگوں سے معذور ہوگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چھیپا ایمبولینس سے حادثہ، لڑکی دونوں ٹانگوں سے معذور ہوگئی
چھیپا ایمبولینس سے حادثہ، لڑکی دونوں ٹانگوں سے معذور ہوگئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: اورنگی ٹاؤن  کے علاقے خیرآباد میں جواں سالہ لڑکی کو چھیپا ایمبولینس نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں لڑکی دونوں ٹانگوں سے معذور ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق واقعے کے حوالے سے موصول ہونے والی حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ لڑکی سڑک کو عبور کرنے کی کوشش کررہی تھی جس دوران ایک تیز رفتار چھیپا ایمبولینس نے لڑکی کو برے طریقے سے ٹکر ماردی۔

حادثے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے تیز رفتار ایمبولینس لڑکی کو 30 فٹ تک گھسیٹتے ہوئے لے گئی مذکورہ ویڈیو میں حادثے کی سنگینی کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سی ڈی اے کی مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں قبضہ مافیا کے خلاف کاروائیاں، نئی تعمیرات مسمار

خیال رہے کہ خوفناک حادثے میں لڑکی کو شدید چوٹیں آئی ہیں اور اُس کی دونوں ٹانگیں بھی ٹوٹ گئی ہیں۔

دوسری جانب پاکستان بازار پولیس نے چھاپہ مار کر ایمبولینس کو برآمد کرلیا ہے تاہم چھیپا ایمبولینس کا ڈرائیور فرار ہوگیا۔

مزید برآں غریب خاندان کی لڑکی اس وقت اسپتال میں بے یارومددگار پڑی ہے جبکہ اُس کے خاندان کے افراد سوشل میڈیا پر مدد کی اپیل کررہے ہیں۔

Related Posts