وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 13 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ، نئی قیمت 123 روپے 30 پیسے ہوگئی
پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ، نئی قیمت 123 روپے 30 پیسے ہوگئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 13 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔

حکومت کی جانب سے نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول اب 110 روپے 70 پیسے فی لٹر میں فروخت ہوگا۔ اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 1 روپیہ 79 پیسے فی لٹر بڑھا دی گئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 112 روپے 55 پیسے فی لٹر مقرر ہو گی۔ مٹی کا تیل ایک روپیہ 89 پیسے فی لٹر مہنگا کرتے ہوئے اس کی قیمت 81 روپے 89 پیسے فی لٹر کر دی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہو گا۔

خیال رہے کہ ایک ماہ کے دروان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا 2 بار جائزہ لیا جاتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں : سندھ حکومت نے آئندہ مالی سال میں تعلیم کے لیے 277 ارب روپے مختص کردیے

 

واضح رہے کہ وفاقی بجٹ 22-2021 کے تحت پیٹرولیم لیوی کے ذریعے ریونیو کے حصول کو 500 ارب روپے تک کردیا گیا ہے۔

پچھلے دو سالوں میں، حکومت جی ایس ٹی کے بجائے پیٹرولیم لیوی کی شرح میں تبدلی کرتی رہی ہے کیونکہ جی ایس ٹی، تقسیم کار پول ٹیکسز کو جاتا ہے جبکہ لیوی وفاق کے پاس رہتی ہے اور اس طرح تقریباً 57 فیصد حصہ صوبوں کے پاس جاتا ہے۔

پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل دو بڑی مصنوعات ہیں جن سے حکومت زیادہ تر ریونیو وصول کرتی ہے کیونکہ ان کی کھپت وسیع پیمانے پر ہے اور بڑھ رہی ہے۔

خیال رہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی اوسط ماہانہ فروخت بالترتیب7 لاکھ ٹن اور 6 ٹن تک پہنچ رہی ہے جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی مانگ 11 ہزار اور 2 ہزار ٹن سے بھی کم ہے۔ٰ

Related Posts