امارات کے قونصل جنرل ڈاؤن سنڈروم سے متاثرہ لڑکی کے کیفے پہنچ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ایم ایم نیوز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی ڈاؤن سنڈروم سے متاثرہ لڑکی علیشبہ کے کیفے پہنچ گئے۔

عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق ڈیفنس کراچی میں واقع ڈاؤن سنڈروم سے متاثرہ لڑکی علشبہ امین الدین کے کیفے پہنچے۔ علیشبہ آرٹسٹ اور ایکٹیوسٹ ہونے کے ساتھ اپنا کیفے بھی چلاتی ہیں۔

بخیت عتیق نے اس موقع پر علیشبہ کی بنائی ہوئی پینٹنگز دیکھیں اور ان کے فن کی تعریف کی اور ان کے کام کو سراہا، بخیت عتیق کا کہنا تھا کہ جسمانی اور ذہنی طور پر متاثرہ یہ بچے نہایت توجہ کے طالب ہوتے ہیں، ان کو کسی سے کم نہیں سمجھنا چاہئے۔ ان کو پیار محبت دینا چاہیے اور ہرمقام پرمکمل سپورٹ کرناچاہئے۔

بخیت عتیق نے علیشبہ کی والدہ کو بہادر اور ہمت والی خاتون قرار دیا۔ قونصل جنرل کا علیشبہ کی آرٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ علیشبہ نے اپنی بنائی ہوئی پینٹنگز سے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے، علیشبہ نے اپنے کام سے ثابت کیا کہ وہ کسی سے کم نہیں ہیں۔

Related Posts