لیڈی ڈیانا کے زیراستعمال گاڑی نیلامی کیلئے پیش کی جائیگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لیڈی ڈیانا کے زیراستعمال گاڑی نیلامی کیلئے پیش کی جائیگی
لیڈی ڈیانا کے زیراستعمال گاڑی نیلامی کیلئے پیش کی جائیگی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن:آنجہانی شہزادی ڈیانا کے زیراستعمال رہنے والی ایک سیاہ رنگ کی منفرد فورڈ گاڑی کو ہفتے نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ گاڑی شہزادی ڈیانا نے 1985 سے 1988 تک استعمال کی تھی، نیلام گھر کے مطابق اس ماڈل کی یہ واحد گاڑی ہے جو سیاہ رنگ میں بنائی گئی تھی۔نیلام گھر کا کہنا ہے کہ یہ گاڑی ایک لاکھ پاؤنڈ تک میں فروخت ہوسکتی ہے۔

شہزادی ڈیانا نے اپنی گاڑی 40 ہزار کلومیٹر تک چلائی تھی، خیال رہے کہ اگلے ہفتے شہزادی ڈیانا کی وفات کو 25 برس مکمل ہوجائیں گے۔

مزید پڑھیں:لیڈی ڈیانا کی زندگی پر بنائی گئی دستاویزی فلم ’دی پرنسز‘ ریلیز ہونے کے لیے تیار

آر ایس ٹربو سیریز 1 کی گاڑیاں سفید رنگ میں تیار کی گئی تھیں لیکن شاہی خاندان کے محافظوں نے شہزادی ڈیانا کی گاڑی پر سیاہ رنگ کروایا تھا تاکہ شہزادی کی نقل و حرکت مخفی رکھی جاسکے۔

Related Posts