لیڈی ڈیانا کی زندگی پر بنائی گئی دستاویزی فلم ’دی پرنسز‘ ریلیز ہونے کے لیے تیار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لیڈی ڈیانا کی زندگی پر بنائی گئی دستاویزی فلم ’دی پرنسز‘ ریلیز ہونے کے لیے تیار
لیڈی ڈیانا کی زندگی پر بنائی گئی دستاویزی فلم ’دی پرنسز‘ ریلیز ہونے کے لیے تیار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

برطانیہ: معروف ہالی ووڈ ڈائریکٹر ایڈ پرکنز کی ہدایتکاری میں بننےوالی لیڈی ڈیانا کی زندگی پر دستاویزی فلم ’دی پرنسز‘ ریلیز کرنے کے لئے تیار کر لی گئی۔

اس فلم میں فلمساز نے شہزادی لیڈی ڈیانا کی زندگی کے سینکڑوں قیمتی لمحات کو فلمانے کی کوشش کی ہے جس میں ان کی پیدائش سے لے کر 31 اگست 1997 کو 36 سال کی عمر میں ان کی موت اور اس کے بعد عوام کے دکھ بھرے جزبات کے تمام تر مناظر شامل کیے گئے ہیں۔

ڈائریکٹر ایڈ پرکنز  کا کہنا ہے کہ دستاویزی فلم میں انہوں نے انٹرویوز اور تجزیوں کے روایتی انداز کے بجائے لیڈی ڈیانا کے میڈیا اور عوام کے ساتھ  تعلقات کی پیچیدگیوں کو کھوجنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ فلم کے ریلیز ہونے کے بعد ناظرین سے فلم پر جذباتی ردعمل کی امید رکھتے ہیں۔

فلم کے حوالے سے آسکر کے لیے نامزد ڈائریکٹر ایڈ پرکنز  کا کہنا تھا کہ ہم نے کوشش کی ہے کہ فلم میں ایسی منظر کشی کی جاسکے جسے دیکھنے والے ٹائم مشین کے طور پر استعمال کریں تاکہ ناظرین کو ماضی میں واپس لے جایا جا سکے اور انہیں شہزادی لیڈی ڈیانا کے ساتھ پرانے وقت میں دوبارہ جینے کا موقع مل سکے۔

واضح رہے کہ  لیڈی ڈیانا کی زندگی پر بنی دستاویزی فلم ’دی کوئین‘ 30 جون کو برطانیہ کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی، جسے دیکھنے کے لیے شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

Related Posts