تاجر برادری نے آرمی چیف اور چیف جسٹس سے عید تک دکانیں کھلوانے کی اپیل کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تاجر برادری نے آرمی چیف اور چیف جسٹس سے عید تک دکانیں کھلوانے کی اپیل کردی
تاجر برادری نے آرمی چیف اور چیف جسٹس سے عید تک دکانیں کھلوانے کی اپیل کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: تاجر وفاقی اور سندھ حکومت سے مایوس ہو گئے۔ آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان سے عید تک کاروبار کھلوانے کی اپیل کردی ۔

ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کراچی سندھ تاجر اتحاد الیکٹرونکس اینڈ موٹر سائیکل ڈیلر الائنس کے چئیرمین شیخ حبیب نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف آف آرمی اسٹاف اس سارے معاملے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے ہمیں عید سے قبل دکانیں کھولنے کی اجازت دلائیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ تاجر این سی او سی کی جانب سے جاری تمام ایس او پیز پر عمل پیرا ہو کر کاروبار کرنے کو تیار ہیں اس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمیں کاروبار کرنے دیا جائے۔

ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تاجر رہنما رضوان عرفان کا کہنا تھا کہ تاجروں کے کاروبار پہلے سے تباہ حال ہیں اور عید سے قبل مارکیٹوں کی بندش سے ان کے کاروباری حالات مزید خراب ہو جائیں گے۔

تاجر رہنما رضوان عرفان کا کہنا تھا کہ ہم چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف سے اپیل کی ہے کہ تاجروں کا کاروبار تباہ ہونے بچایا جائے، ان کا کہنا تھا کہ اگر مناسب وقت نہ دیا گیا تو تاجر جو پہلے ہی بھاری قرض لے کر عید سیزن کا  مال خرید کر بیٹھے ہیں ، ان کو تو لینے کے دینے پڑ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عید کی چاند رات بروز جمعرات تک کاروبا کھولنے دیا جائے اور مخصوص اوقات کی پابندی بھی نہ لگائی جائے۔ کیوں کہ اس سے ایک ہی وقت میں لوگ جمع ہوتے ہیں ، مستقل کھولنے کی اجازت سے لوگ مختلف اوقات میں تقسیم ہو کر مارکیٹ اور بازار جائیں گے جس سے ایک ہی وقت میں رش کم ہو گا۔

رضوان عرفان اور شیخ حبیب کا کہنا تھا کہ اب صرف آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان ہی تاجروں کے دکھوں کا مداوہ کر سکتے ہیں۔ کورونا وائرس اور لاک ڈاون سے متاثرہ غریب مزدور طبقے کی مدد کے قابل بھی ہم تاجر نہیں رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد میں نامعلوم ملزمان نے حساس ادارے کے (ر) کرنل کو قتل کردیا

Related Posts