اسلام آباد میں نامعلوم ملزمان نے حساس ادارے کے (ر) کرنل کو قتل کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، معمولی جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو چوتھی منزل سے دھکا دیدیا
کراچی، معمولی جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو چوتھی منزل سے دھکا دیدیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد تھانہ شمس کالونی کی حدود میں نامعلوم ملزمان نے حساس ادارے کے سابق افسر کو قتل کردیا ہے۔ مقتول کی واش روم سے ملی ہے۔

پولیس کے مطابق قتل ہونے والے سابق کرنل (ر) طارق قریشی کی لاش کو پمز اسپتال منتقل کردیا ہے۔

اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ مقتول طارق قریشی کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے ان  کی لاش واش روم پڑی ہوئی تھی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے اور ان شواہد کو فرانزک ٹیسٹ کے لیے روانہ کردیا گیا ہے۔

سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ وقوعہ کے بعد سے طارق قریشی کی گاڑی ، دو موبائل فونز اور ان ذاتی  ملازم بھی غائب ہیں۔

مقتول کے ساتھ ان کی منہ بولی بیٹی بھی رہتی تھی ۔ مقتول کے بیٹے صادق کی درخواست پر مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔ پولیس ٹیم وقوعہ کی ہر پہلو پر تفتیش عمل میں لا رہی ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ وقوعہ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ہرارے ٹیسٹ : زمبابوے کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 132 رنز بنا کر آؤٹ

Related Posts