کرپٹو کرنسی کی بڑی تجارتی کمپنی جینیسز کے دیوالیہ ہوجانے کا خدشہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیو یارک: کرپٹو کرنسی کی بڑی تجارتی کمپنی جینیسز کے دیوالیہ ہوجانے کا خدشہ ہے جسے پیشہ ور سرمایہ کاروں کیلئے سب سے بڑی تجارتی ڈیسک بھی کہا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرپٹو کرنسی کے سب سے بڑے قرض دہندگان میں سے ایک کہلانے والی کمپنی جینیسز گزشتہ کچھ ہفتوں سے دیوالیہ پن کے خدشات کا شکار ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے (بلومبرگ) نے تصدیق کردی۔

یہ بھی پڑھیں:

کرپٹو فراڈ میں ملوث 4 ملزمان کو 15 سال قید کی سزا

ادارے کا کہنا ہے کہ جنیسز کسی بھی وقت دیوالیہ پن کا اعلان کرسکتی ہے جبکہ کرپٹو کی پوری مارکیٹ کو کریڈٹ بحران کا سامنا ہے۔ عموماً  جینیسز دوسرے قرض دہندہ اداروں کیلئے تیسرے فریق کے طور پر کام کرتی رہی ہے۔

دلچسپ طور پر جینیسز نے قرض لینے والوں، تاجروں اور سرمایہ کاروں سمیت ہر ایک سے روایتی مالیاتی منڈیوں میں دستیاب ہر چیز سے زیادہ منافع دینے کا وعدہ کیا ہوا تھا۔

بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیجیٹل کرنسی گروپ کی ایک اکائی جینیسز اور اس کے قرض دہندگان کے مابین بات چیت سے واقف افراد کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے ہی جینیسز دیوالیہ ہوجانے کا اعلان کرسکتی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل آسٹریلیا میں قائم کرپٹو کرنسی ایکسچینج سے لاکھوں پاؤنڈ مالیت کے بٹ کوائن سمیت کرپٹو کرنسی اثاثوں کو دھوکہ دہی سے حاصل کرنے اور منی لانڈرنگ پر 4 افراد کو جیل بھیج دیا گیا۔

کراؤن پراسیکیوشن سروس کے مطابق کرپٹو کرنسی فراڈ کا ماسٹر مائنڈ جس نے اپنے ساتھ چار اور لوگوں کو ملایا جن میں اسٹیفن ولیم بوائز، کیلی کیٹن، جارڈن کین رابنسن، اور جیمز آسٹن بیڈوز شامل تھے انھیں مجموعی طور پر 15 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

Related Posts