کرپٹو کرنسی فراڈ میں ملوث 4 ملزمان کو 15 سال قید کی سزا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آسٹریلیا میں قائم کرپٹو کرنسی ایکسچینج سے لاکھوں پاؤنڈ مالیت کے بٹ کوائن سمیت کرپٹو کرنسی اثاثوں کو دھوکہ دہی سے حاصل کرنے اور لانڈرنگ کرنے پر 4 افراد کو جیل بھیج دیا گیا۔

کراؤن پراسیکیوشن سروس کے مطابق کرپٹو کرنسی فراڈ کا ماسٹر مائنڈ جس نے اپنے ساتھ چار اور لوگوں کو ملایا جن میں اسٹیفن ولیم بوائز، کیلی کیٹن، جارڈن کین رابنسن، اور جیمز آسٹن بیڈوز شامل تھے انھیں مجموعی طور پر 15 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ ان سب نے اکتوبر 2017 اور جنوری 2018 کے درمیان تین ماہ کے عرصے میں بلیک پول میں اپنے گھر سے سازش کی منصوبہ بندی کی۔

یہ بھی پڑھیں:

کرپٹو کرنسی ایک جوا ہے، بھارتی بینک کا کرپٹو کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ

جیمز پارکر اور اس کے ساتھیوں نے کرپٹو کرنسی سے 21 ملین پاؤنڈ کا فراڈ کیا، انہوں نے کرپٹو کرنسی کو عام نقد رقم میں تبدیل کیا تھا۔

کراؤن پراسیکیوشن سروس سول ریکوری یونٹ نے نارتھ ویسٹ ریجنل آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے ماہر افسران کے ساتھ غیر قانونی طرز عمل کے ذریعے حاصل کیے گئے اثاثوں کی نشاندہی کرنے اور ہائی کورٹ میں تقریباََ ایک ملین پاؤنڈ کی تخمینی قیمت کے ساتھ سول ریکوری آرڈر حاصل کرنے کے لیے کام کیا۔

Related Posts