شہریوں کے لئے خوشخبری، کے ڈی اے میں سستے پلاٹوں کی نیلامی 21 اور 22 اپریل کو ہوگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہریوں کے لئے خوشخبری، کے ڈی اے میں سستے پلاٹوں کی نیلامی 21 اور 22 اپریل کو ہوگی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : ادارہ ترقیات کراچی نے مارکیٹ سے سستے پلاٹوں کی نیلامی کل 21 اور پرسوں 22 اپریل کو کرنے کی تیاری مکمل کر لی۔ کے ڈی اے کے قیمتی تجارتی مقاصد اور رہائش  کے لیے یہ پلاٹس کلفٹن، گلستان جوہر، ناظم آباد، نارتھ کراچی میں واقع ہیں۔ ان تجارتی پلاٹوں کا رقبہ 150 مربع گز سے 400 مربع گز تک ہے۔

پلاٹوں کا حصول اور طریقہ کار بہت آسان ہے جو بذریعہ کامیاب بولی دہندگان کے اصول کے تحت نیلام کیا جارہا ہے۔ نیلامی میں حصہ لینے کے خواہشمند افراد کو پہلے اپنی رجسٹریشن کرانا ہوگی اور کے ڈی اے کے مروجہ سکیورٹی ڈیپازٹ بھی نیلامی سے پہلے ادا کرنے ہوں گے۔

کے ڈی اے حکام کے مطابق ہر پاکستانی مروجہ قوائد پر عمل کر کے ان پلاٹوں کی نیلامی میں حصہ لے سکتا ہے۔ پلاٹوں کی نیلامی کے خواہشمند افراد سکیورٹی ڈیپازٹ کے ڈی اے کے نام پے آرڈر کے ذریعہ جمع کرائیں گے۔

حکام کے مطابق کل بروز بدھ 21 اپریل کو کورنگی ٹاؤن شپ اور سرجانی ٹاؤن شپ میں تجارتی پلاٹوں کی عوامی نیلامی ہوگی۔ اس میں کورنگی ٹاؤن شپ کے 17 تجارتی پلاٹ 40 مربع گز سے 300 مربع گز کی پیمائش پر مشتمل ہیں۔ ہر پلاٹ کی سکیورٹی ڈیپازٹ 5 لاکھ  روپے مقرر کی گئی ہے۔

سرجانی ٹاؤن شپ میں 8 کمرشل پلاٹس ہیں۔ 250 مربع گز سے 800 مربع گز تک کے مخلتف پلاٹس نیلام ہوں گے، ان کی سکیورٹی ڈیپازٹ بھی 5 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

ادارہ ترقیات کراچی کے حکام کا کہنا ہے کہ نیلامی کی کارروائی مکمل ہونے پر ناکام بولی دہندگان کو ان کے جمع شدہ سکیورٹی ڈیپازٹ کی رقم واپس کردی جائے گی۔

ادارہ ترقیات کراچی سوک سینٹر میں نیلامی کا وقت صبح 10 بجے مقرر کیا گیا ہے۔ کامیاب بولی دینے والے امیدواروں کو پلاٹ کی الاٹمنٹ مروجہ قوانین کے تحت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز میں شہرقائد میں گرم ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کردی

Related Posts