ماحولیاتی تحفظ پر آگہی کو فروغ دینے کیلئے زمین کا 54واں عالمی دن، گوگل کا ڈوڈل تبدیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زمین کا عالمی دن
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان سمیت دُنیا بھر کے مختلف ممالک میں ماحولیاتی تحفظ پر آگہی کو فروغ دینے کیلئے زمین کا 54واں عالمی دن آج منایا جارہا ہے، گوگل نے اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق زمین کا سب سے پہلا عالمی دن 1970 میں منایا گیا۔ہر سال 22 اپریل کے روز عالمی یومِ ارض کے موقعے پر عوام میں ماحولیاتی تحفظ کا شعور اجاگر کرنے کیلئے مختلف تقاریب اور سیمینارز منعقد کرنے کا مقصد ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینا ہے۔

ہر سال ارتھ ڈے نیٹ ورک کے تحت پاکستان کے علاوہ دنیا کے 192 سے زائد ممالک زمین کا عالمی دن مناتے ہیں۔ جسے منانے کیلئے سب سے پہلے جان مک کونل نے 1969ء میں تجویز پیش کی اور بعد ازاں زمین کا عالمی دن منانے کی راہ ہموار ہوئی جو ایک بڑی پیشرفت تھی۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں 1969 میں یونیسکو کانفرنس کے دوران عالمی یومِ ارض منانے کا تصور پہلی بار پیش کیا گیا۔ 21 مارچ 1970ء کو جان مک کونل نے زمین کے عالمی دن کیلئے تاریخ بھی تجویز کی جس کے بعد عالمی یومِ ارض منایا جانے لگا۔

بعد ازاں ارتھ ڈے نیٹ ورک کا قیام عمل میں لایا گیا۔ عالمی یومِ ارض پہلے دنیا کے چند ایک ممالک میں منایا جاتا تھا تاہم ارتھ ڈے نیٹ ورک کے قیام کے بعد دنیا کے متعدد ممالک ہر سال یہ دن منانے لگے۔ 1990ء تک 141 ممالک زمین کا عالمی دن منا رہے تھے جس سے اس دن کی اہمیت کا پتہ چلتا ہے۔

دراصل عالمی سطح پر زمین کا عالمی دن منانے کا مقصد دنیا بھر میں ماحولیاتی تحفظ، گرین ہاؤس افیکٹ اور موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق شعور اجاگر کرنا اور زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر زمین کی فضا کو انسانی آبادی کیلئے مناسب، خوبصورت اور قابلِ رہائش بنانا ہے۔

Related Posts