تھائی لینڈ میں فوجی اہلکار نے فائرنگ کی براہ راست ویڈیو شیئر کردی، 20 افراد ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

thailand army
thailand army

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بنکاک:  تھائی لینڈ میں ایک فوجی اہلکار نےسرکاری رائفل سے اپنے کمانڈر سمیت 3 اہلکاروں کو قتل کردیا جس کے بعدشہر کے معروف شاپنگ مال میں اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے مجموعی طورپر 20 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ کے ضلع موآنگ میں ایک اہلکار فوجی اڈے میں اپنے کمانڈر اور 2 ساتھیوں کو قتل کرنے کے بعدرائفل اور گاڑی چرا کر کورات شہر کے شاپنگ مال میں پہنچا اور فائرنگ شروع کردی۔

تھائی فوجی نے سوشل میڈیا کےذریعے براہ راست تباہی کو دیکھایا اور تصاویر بھی اپ لوڈ کیں، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 20 افراد ہلاک اور 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جب کہ حملہ آور روپوش ہے۔

جکراپانتھ تھوما نامی اہلکار نے اس پوری کارروائی کو فیس بک پر براہ راست نشر بھی کیا جب کہ کارروائی کے بعد فیس بک پر ایک پوسٹ بھی شیئر کی جس میںاپنی تصویر شیئر کی اور کیپشن لکھا کہ ’ میں بہت تھک گیا ہوں تاہم فیس بک نے تھوڑی دیر بعد پوسٹ ہٹادی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کا یمن میں القاعدہ کے اہم رہنما قاسم الریمی کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

حملہ آور تلاش کے لیے علاقے کو گھیر لیا گیا ہے، پولیس اور اسپیشل فورسز کے دستے علاقے میں موجود ہیں اور سرچ آپریشن جاری ہے، اہلکار کی ساتھیوں اور عام شہریوں پر فائرنگ کی وجہ بھی سامنے نہیں آسکی ہے۔

Related Posts