امریکا کا یمن میں القاعدہ کے اہم رہنما قاسم الریمی کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا کا یمن میں القاعدہ کے اہم رہنما قاسم الریمی کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
امریکا کا یمن میں القاعدہ کے اہم رہنما قاسم الریمی کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فورسز نے مغربی ایشیاء کے مسلم ملک یمن میں القاعدہ رہنما قاسم الریمی کو ہلاک کردیا ہے۔

امریکی میڈیا کے دعوے کے مطابق امریکی فورسز نے  یمن کے شہر صنعا میں  آپریشن کیا جس کے دوران القاعدہ کے اہم رہنما قاسم الریمی ہلاک ہو گئے۔

خبر کی تصدیق کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس نے الزام لگایا کہ قاسم الریمی نامی القاعدہ رہنما 2015ء سے جہادی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ انہوں نے القاعدہ کی سربراہی کی جنہیں امریکا نے آپریشن کرکے ہلاک کردیا۔

وائٹ ہاؤس کی طرف سے الریمی کی ہلاکت پر خصوصی بیان بھی جاری کیا گیا۔ بیان کے مطابق الریمی نے گزشتہ برس امریکی ریاست فلوریڈا پر بحری اڈے پر حملہ کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھی جائے گی۔ امریکی عوام کے جان و مال کی حفاظت حکومت کا فرض ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان کے خلاف  را اور این ڈی ایس کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا، پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں نے سراغ لگا لیا کہ  بھارت کرتار پور میں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہا تھا۔

بھارتی وزیراعظم مودی کو سکھ برادری کی خوشی ایک آنکھ نہ بھائی اس لیئے بھارت ہر صورت سکھوں کو محروم رکھنے پر بضد ہے۔دہشت گردی کا منصوبہ 29 جنوری کو بے نقاب ہوا۔ 

مزید پڑھیں: بھارت  کا کرتارپور میں دہشتگردی  کا منصوبہ بے نقاب

Related Posts