افغان سرحد سے دہشت گردوں کی فائرنگ،جوان زخمی، آئی ایس پی آر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغان سرحد سے دہشت گردوں کی فائرنگ،جوان زخمی، آئی ایس پی آر
افغان سرحد سے دہشت گردوں کی فائرنگ،جوان زخمی، آئی ایس پی آر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی:شمالی وزیرستان میں افغان سرحد سے دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں جوان زخمی ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے دیواگر میں پاکستانی فوجی چوکی پر افغان سرحد سے فائرنگ کر کے جوان کو زخمی کردیا جب کہ پاک فوج نے دہشت گردوں کو مؤثر جواب دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان افغانستان کو مسلسل مؤثر بارڈر مینجمنٹ پر زور دیتا چلا آ رہا ہے، پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔

دوسری جانب کوئٹہ میں سرینا چوک کے قریب زور دار دھماکے کے نتیجے میں 2پولیس اہلکار شہید، جبکہ 8زخمی ہوگئے۔

سرینا چوک پر مقامی ہوٹل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 2پولیس اہلکار شہید جبکہ 8زخمی ہوئے ہیں، جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: افغانستان میں امریکی طیاروں کی قطر سے آکر طالبان ٹھکانوں پر بمباری

پولیس کا کہنا ہے کہ بم موٹر سائیکل میں نصب تھا، جس کے باعث قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، جبکہ ملزمان نے پولیس وین کو نشانہ بنایا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے دھماکے سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا جارہا ہے، جبکہ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

Related Posts