مجھے کبھی کچھ ہوا تو یہ جان لیں اس کے پیچھے نانا پاٹیکر ہیں، تنوشری دتہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مجھے کبھی کچھ ہوا تو یہ جان لیں اس کے پیچھے نانا پاٹیکر ہیں، تنوشری دتہ
مجھے کبھی کچھ ہوا تو یہ جان لیں اس کے پیچھے نانا پاٹیکر ہیں، تنوشری دتہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی: بھارتی اداکارہ تنوشری دتہ ایک ایسا نام ہے جو اپنے مسائل کے بارے میں آواز اٹھانے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں۔ انہوں نے ہمیشہ اپنی رائے کا اظہار کیا ہے، چاہے وہ می ٹو تحریک ہو یا اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات ہو،اپنے لیے ایک موقف اختیار کیا۔

حال ہی میں وہ سرخیوں میں تھی جب انہوں نے مدد طلب کرنے کے لئے ایک خفیہ پوسٹ شیئر کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں ‘بالی ووڈ مافیا’ نے ہراساں کیا اور نشانہ بنایا اور آج انہوں نے ایک اور پوسٹ شیئر کی ہے اور نانا پاٹیکر، ان کے وکلاء، ان کے ساتھیوں اور ان کے بالی ووڈ مافیا دوستوں پر الزام لگایا ہے۔

اپنے نوٹ میں تنوشری دتہ نے لکھا، ”اگر مجھے کبھی کچھ ہوتا ہے تو یہ جان لیں کہ #metoo کے ملزم نانا پاٹیکر، ان کے وکیل اور ساتھی اور اس کے بالی ووڈ مافیا دوست ذمہ دار ہیں!

بالی ووڈ مافیا کون ہے؟ وہی لوگ جن کے نام SSR کی موت کے معاملات میں اکثر آئے۔ (نوٹ کریں کہ سب کا ایک ہی مجرمانہ وکیل ہے)۔

انہوں نے مزید کہا، ”ان کی فلمیں مت دیکھیں، ان کا مکمل بائیکاٹ کریں اور ان کے پیچھے انتقام کے ساتھ چلیں۔ ان تمام صنعتی چہروں اور صحافیوں کا پیچھا کریں جنہوں نے میرے اور PR لوگوں کے بارے میں بھی جھوٹی خبریں لگائی تھیں۔

سب کے پیچھے چلیں!! ان کی زندگی کو جہنم بنا دو کیونکہ انہوں نے مجھے بہت ستایا! قانون اور انصاف میں شاید ناکام رہیہوں لیکن مجھے اس عظیم قوم کے لوگوں پر بھروسہ ہے۔ جئے ہند…

مزید پڑھیں:رنبیر اور شردھا کی نئی فلم کے سیٹ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، ویڈیو وائرل

تنوشری دتہ نے 2010 میں اداکاری سے وقفہ لیا تھا۔ انہوں نے 2020 میں بالی ووڈ میں واپسی کا اعلان کیا اور بتایا کہ انہیں فلموں اور ویب سیریز کی پیشکشیں ہیں۔ تنوشری نے یہ بھی کہا کہ وہ ہالی ووڈ کے پراجیکٹس میں بھی کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Related Posts