رنبیر اور شردھا کی نئی فلم کے سیٹ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، ویڈیو وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رنبیر اور شردھا کی نئی فلم کے سیٹ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، ویڈیو وائرل
رنبیر اور شردھا کی نئی فلم کے سیٹ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، ویڈیو وائرل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بولی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ شردھا کپور کی نئی آنے ولی فلم کے سیٹ پر آگ لگ گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعے کی شام کو ممبئی میں چترکوٹ اسٹوڈیو میں رنبیر اور شردھا کپور کی آنے والی فلم کے سیٹ پر شوٹنگ کی تیاریاں کی جارہی تھیں کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

بونی کپور نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سب ٹھیک ہیں، آج سیٹ پر لائٹنگ کا کام اورکل کی شوٹنگ کی تیاری کی جارہی تھی، خدا کے فضل سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سوشل میڈیا پر فلم کے سیٹ پر لگنے والی آگ کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئیں جس میں بظاہر دیکھا جا سکتا ہے کہ بڑے پیمانے پر بنے ہوئے اسٹوڈیو میں سے آگ لگنے کی وجہ سے کافی دھواں نکل رہا ہے۔

واضح رہے آگ لگنے کے وقت رنبیر اور شردھا کی سیٹ پر موجودگی کے حوالے سے تاحال کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آگ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ کا عملہ فوراً جائے وقوعہ پر پنچا اور آگ بجھانے کا کام شروع کردیا، جبکہ سیٹ پر آگ لگنے کی وجوہات اب تک سامنے نہیں آئیں۔

واضح رہے کہ رنبیر اور شردھا ایک ساتھ پہلی مرتبہ کسی فلم میں نظر آئیں گے۔ اس فلم میں بونی کپور، اور ڈمپل کپاڈیہ بھی اہم کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

رنبیر کپور نے حال ہی میں اپنی نئی آنے والی فلم کے ایک رومانوی گانے کی شوٹنگ کے دوران بنائی گئی ویڈیو شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ اس سے قبل فلم کی شوٹنگ کیلئے انہیں ممبئی میں دیکھا گیا تھا مذکورہ فلم 2023 میں ہولی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

Related Posts