ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے برائیڈل شوٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حریم شاہ
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: ٹک ٹاک ویڈیوز سے اپنی پہچان بنانے والی اداکارہ اور ماڈل حریم شاہ کی برائیڈل شوٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ٹک ٹاک ویڈیوز سے متنازعہ ویڈیوز کی جانب جانے والی حریم شاہ کی مفتی قوی کے ساتھ ویڈیوز اور مفتی قوی کو تھپڑ مارنے والی ویڈیو کے بھی سوشل میڈیا پر خوب چرچےہوئے تھے۔ بعدازاں وزارت خارجہ کے دفتر میں بنائی گئی ویڈیو نے حریم شاہ کی شہرت کو چار چاند لگا دیے تھے۔

ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ٹی وی شو میں میزبانی کے فرائض بھی انجام دیے اور اداکاری کے میدان میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کو لوہا بھی منوایا۔ حریم سوشل میڈیا پر کوئین کا درجہ رکتھی ہیں ان کو بھی تصویر ہو یا ویڈیو فوراً وائرل ہو جاتی ہے۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے برائیڈل شوٹ کی ویڈیوز سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر حریم شاہ نے برائیڈل شوٹ کی کچھ دلکش ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں اُنہوں نے ایک ویڈیو میں سرمئی رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کررکھا ہے جبکہ دوسری ویڈیو میں ٹک ٹاکر نے سُرخ رنگ کا خوبصورت عروسی لباس پہن رکھا ہے ۔ حریم شاہ نے سرخ جوڑے کے ساتھ گولڈن رنگ کی جیولری کا انتخاب کیا جو ٹک ٹاکر کی خوبصورتی میں مزید چار چاند لگا رہی ہے۔ ویڈیوز میں بیک گراؤنڈ میوزک کے طور پر پنجابی گیتوں کی دھنیں بھی جاری ہیں۔

حریم شاہ کے برائیڈل شوٹ کی ویڈیوز کو ناصرف ٹک ٹاک بلکہ انسٹاگرام پر بھی بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ حریم شاہ اپنی پہلی ویب سیریز ’راز‘ میں جلد اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔ ’راز‘ کی ہدایتکاری اسد علی زیدی نے دی ہے، یہ ویب سریز اردو فلکس پر پیش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : گلوکار راحت فتح علی نے اہلیہ کے ہمراہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوالی

Related Posts