گلوکار راحت فتح علی نے اہلیہ کے ہمراہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوالی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گلوکار راحت فتح علی نے اہلیہ کے ہمراہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوالی
گلوکار راحت فتح علی نے اہلیہ کے ہمراہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوالی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: دنیا بھر میں پاکستانی گائیکی کی پہچان گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنی اہلیہ سمیت کورونا کی وباء سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن کر والی ہے۔

معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے پاکستان کے تمام شہریوں سے ویکسین لگوانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ تناظر میں ویکسین لگوانا بہت ضروری ہے۔

راحت فتح علی خان نے ڈرائیو تھرو سینٹر میں رجسٹریشن کرائی تھی جہاں پہنچنے پر انہوں نے گاڑی میں ہی اپنا بلڈ پریشر چیک کروایا اور پھر گاڑی میں ہی اپنی اہلیہ ندا راحت کے ہمراہ ویکسین بھی لگوائی۔

راحت فتح علی خان نے شہریوں سے ویکسی نیشن کرانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ خطرناک وباء کی موجودگی میں ویکسینیشن کرانا بہت ضروری ہے۔

راحت فتح علی خان کے ہمراہ ڈی سی لاہور بھی تھے جنہوں نے بتایا کہ شہر میں ڈرائیو تھرو ویکسی نیشن سینٹر بہت کامیابی سے چل رہا ہے، ہمیں شہر میں 5 ماہ میں ویکسینیشن کا عمل مکمل کرنا ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کا مزید کہنا تھا کہ دنیا اوپن ہونے جا رہی ہے، تمام کلچرز اور سرگرمیوں کو جلد بحال کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گذشتہ ہفتے 23 لاکھ افراد کو ویکسین کی خوراک فراہم کی گئی، اسد عمر

Related Posts