ن لیگ کے رہنماء طلال چوہدری نامعلوم افراد کے حملے میں زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Talal Chaudhry injured after attack by unknown assailants

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء طلال چوہدری اپنی ذاتی گاڑی میں سفر کے دوران نامعلوم حملہ آوروں کے حملے میں شدید زخمی ہوگئے ۔

سابق وزیر مملکت کو اس حملے میں بائیں بازو ،پیر اور سر چوٹیں آئیں اور انہیں آرتھوپیڈک سرجن کی عدم موجودگی کے باعث لاہور منتقل کردیا گیا تھا۔

یہ واقعہ دو روز قبل فیصل آباد میں اس وقت پیش آیا جب دو نامعلوم افراد نے ان پر حملہ کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ طلال چوہدری پر حملہ کرنیوالے مسلم لیگ ن کی خاتون ایم این اے کے بھائی تھے۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ ایم این اے عائشہ رجب بلوچ کے بھائیوں نے طلال چوہدری کو ہراساں کرنے کے الزام میں تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعے کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون شہباز گل نے خاتون ایم این اے کو ہراساں کرنے کی مذمت کی ہے۔

مزید پڑھیں:بھاری جسامت کو قبول کرنا معاشرے کیلئے بڑا چیلنج ہے، زہرہ حسین

شہباز گل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ حکومت اس واقعے پر کارروائی کرے گی اور خواتین قانون سازوں کو غنڈہ گردی سے بچائے گی۔

وزیر اعظم کے معاون نے مزید کہا کہ فیصل آباد پولیس کو فوری قانونی کارروائی کرنی چاہئے اور ایم این اے کے گھر پر سیکورٹی تعینات کی جانی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ واقعہ لوگوں کے سامنے مسلم لیگ (ن) کا اصل واضح کرتا ہے۔

Related Posts