کپتان شاداب خان نے ٹی ٹوئنٹی کیلئے 15 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کپتان شاداب خان نے ٹی ٹوئنٹی کیلئے 15 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا
کپتان شاداب خان نے ٹی ٹوئنٹی کیلئے 15 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کرائسٹ چرچ: قومی کرکٹ ٹیم کے قائم مقام کپتان شاداب خان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم اَن فٹ ہونے کے باعث ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کپتانی کے فرائض سرانجام نہیں دے سکیں گے جن کی جگہ قومی کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان موجودہ کپتان شاداب خان نے کیا۔

کپتان شاداب خان کے اعلان کے مطابق ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، حیدر علی، حارث رؤف، حسین طلعت، افتخار احمد، عماد وسیم اور خوشدل شاہ شامل ہیں۔

شاداب خان کپتان ہوں گے جبکہ محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد رضوان، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی اور وہاب ریاض بھی ٹی ٹوئنٹی کے 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں جو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں حصہ لیں گے۔

اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے نئے کپتان شاداب خان نے کہا کہ پہلی بار ٹیم کی قیادت کرنا اعزاز کی بات ہے۔ بابر اعظم کی کمی ضرور محسوس ہوگی۔ ایڈن پارک میں کھیلنے کا تجربہ ہے اور یہاں باؤنڈریز چھوٹی ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا کہ قومی ٹیم کا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز انٹرویو کے دوران کوچنگ میں جارح مزاجی کی کمی نظر آنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی حکمت عملی بناتے ہیں اپنے وسائل کو دیکھنا پڑتا ہے، مینجمنٹ کے لیے سب سے اہم یہی جاننا ہوتا ہے کہ کس پلئیر میں کیا صلاحیت اور اس کو کہاں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: کوشش کررہے ہیں کہ قومی ٹیم کا مائنڈ سیٹ تبدیل ہو، مصبا ح الحق

Related Posts