ایم کیو ایم کا مردم شماری کیس، سپریم کورٹ کا نئی درخواست دائر کرنے کا حکم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Supreme Court rejects application for promotion of steel mill employees

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سپریم کورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے مردم شماری کیس پر ایم کیو ایم رہنماؤں کو نئی درخواست دائر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں مردم شماری سے متعلق ایم کیو ایم کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ وکیل صلاح الدین نے عدالت کو آگاہ کیا کہ رجسٹرار آفس نے ایم کیو ایم کی درخواست پر اعتراض کیا تھا۔ وکیل نے کہا کہ مردم شماری اعدادوشمار سے متعلق درخواست میں ترمیم کردی ہے۔

عدالتِ عظمیٰ کے جج جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بہتر ہوگا آپ نئی درخواست دائر کریں۔ مردم شماری کے بعد اب کافی وقت گزر چکا ہے۔ ایسی نئی درخواست دائر کریں جو واضح ہو۔ ایم کیو ایم کے وکیل نے کہا کہ کراچی کے 13 فیصد بلاکس میں ووٹرز زیادہ ہیں جبکہ آبادی کم بتائی گئی ہے۔

جسٹس منیب اختر نے کہا کہ ایم کیوایم ایک بڑی سیاسی جماعت ہے۔ متحدہ رہنما نے کہا کہ میں عدالت سے کچھ کہنا چاہتا ہوں۔ جسٹس مشیر عالم نے کہا آپ کے وکیل نے بات کر لی ہے۔ وکیل صلاح الدین نے کہا کہ فاروق ستار کا اب ایم کیو ایم سے کوئی تعلق نہیں۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ ہم نے صرف نئی درخواست دائر کرنے کا کہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈینیل پرل قتل کیس، سپریم کورٹ سے تیاری کیلئے وقت کی درخواست

Related Posts