سپریم کورٹ کا گورنر ہاؤس، وزیراعلیٰ ہاؤس اور رینجرز ہیڈ کوارٹرز کے سامنے رکاوٹیں 3 دن میں ہٹانے کا حکم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Supreme Court order to remove barriers of Governor House, Chief Minister House and Rangers Headquarters within 3 days
FILE PHOTO

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ ہاؤس، گورنر ہاؤس اور رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت سرکاری اور نجی عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹا کر تین روز میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے یہ حکم سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران دیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کسی کو لوگوں کی آزادانہ نقل و حرکت میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں ہے۔ سڑکیں بلاک کرنا اور رکاوٹیں کھڑی کرنا غیر قانونی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں تجاوزات کھڑی کر رہی ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ تجاوزات ہٹانے پر اٹھنے والے اخراجات کا بل اعلیٰ افسران کو بھجوائیں اور وہ اپنی جیب سے رقم ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ عمارتوں کے ارد گرد پیدل چلنے والوں کو درپیش مسائل کا تصور کریں۔

چیف جسٹس نے حکم دیا کہ کے ایم سی  کی سڑکوں کو تجاوزات سے پاک کیا جائے اور رینجرز کو بھی ایسا کرنے کی ہدایت کی جائے۔

چیف جسٹس نے اپنے حکم میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ وہ وفاقی اداروں کو آگاہ کریں اور عدالتی حکم نامے کی کاپی تمام متعلقہ اور سیکورٹی اداروں کو بھجوائیں۔

Related Posts