دل کی کامیاب سرجری، ڈاکٹرز کا مہیش بھٹ کو آرام کا مشورہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دل کی کامیاب سرجری، ڈاکٹرز کا مہیش بھٹ کو آرام کا مشورہ
دل کی کامیاب سرجری، ڈاکٹرز کا مہیش بھٹ کو آرام کا مشورہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی:بالی ووڈ مشہور و معروف پروڈیوسر اور ڈائریکٹر مہیش بھٹ کی دل کی سرجری کامیاب ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مہیش بھٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی انجیو پلاسٹی ہوئی ہے جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

مہیش بھٹ نے پچھلے ماہ دل کی تکلیف محسوس ہونے کے بعد چیک اپ کروایا تھا، جس میں یہ تشخیص ہوئی کہ انہیں جلد ہی سرجری کی ضرورت ہے۔

راہول جوکہ بالی ووڈ پروڈیوسر کے بیٹے ہیں نے والد کی کامیاب سرجری کی تصدیق کی، انہوں نے اس حوالے سے بتایا کہ انہیں گزشتہ ہفتے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جس کے بعد ان کے دل کا آپریشن ہوا اور اب انہیں گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:راکھی ساونت عمرے پر جائیں گی

واضح رہے کہ مہیش کی بھٹ کی دو بیٹیاں پوجا بھٹ اور عالیہ بھٹ بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارائیں ہیں اور عالیہ بھٹ کی شادی ایک سال قبل رنبیر کپور کے ساتھ ہوئی ہے۔

Related Posts