راکھی ساونت عمرے پر جائیں گی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارتی ادکارہ راکھی ساونت نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے شوہر عادل درانی کے ساتھ سب سے پہلے عمرے کے سفر پر جائیں گی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ عمرہ ان کیلئے اور ان کے شوہر کیلئے بہت اہم ہے اور وہ اپنی زندگی کا سفر اللہ کی طرف سے رحمتوں کے ساتھ کرنا چاہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

حضور صلی اللہ علیہ و سلم کے آباء و اجداد سے چلی آنے والی اونٹوں کی زبان عالمی ورثہ قرار

انہوں نے مزید کہا کہ وہاں (بیت اللہ میں) ایک بار رشتہ پکا ہوجائے تو کوئی نہیں توڑ سکتا، جو رشتے اللہ جوڑتے ہیں وہ کوئی انسان نہیں توڑ سکتا۔

اداکارہ نے اپنے دوست عادل درانی سے شادی کے وقت اسلام قبول کیا تھا اور اپنے نام کے ساتھ فاطمہ کا اضافہ کیا۔

پچھلے چند روز اداکارہ کیلئے کافی مشکل رہے جب انہوں نے اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کی تو اس پر تنازعہ پیدا ہوا، ان کے شوہر نے پہلے انکار کیا لیکن پھر سلمان خان کے کہنے پر شادی کی تصدیق کردی۔

اداکارہ کو شرلین چوپڑا کی جانب سے ہتک عزت کے کیس میں گرفتاری کا سامنا بھی کرنا پڑا اور پھر انسانی بنیادوں پر ان کو رہا کردیا گیا۔

Related Posts