پاکستانی پرچم اتارنے والے کو گرفتار کرلیا، واقعے پر پاکستان سے معذرت خواہ ہیں، ذبیح اللہ مجاہد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی پرچم اتارنے والے طالب کو گرفتار کرلیا، واقعے پر پاکستان سے معذرت خواہ ہیں، ذبیح اللہ مجاہد
پاکستانی پرچم اتارنے والے طالب کو گرفتار کرلیا، واقعے پر پاکستان سے معذرت خواہ ہیں، ذبیح اللہ مجاہد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کابل: امارت اسلامیہ افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے امدادی سامان لانے والے ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارنے والے طالب کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے ، انہوں نے کہا ہے کہ اس واقعے پر ہم افسردہ ہیں اور برادر اسلامی ملک سے معذرت خواہ ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے امدادی ٹرک سے پاکستان کا پرچم اتارنے کے واقعے پر پاکستانی عوام  کے جذبات کو ٹھیس پہنچنے پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے پر امارت اسلامیہ کی پوری کابینہ افسردہ ہے۔

نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے یہ بھی بتایا کہ امدادی ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارنے والے طالب کو غیر مسلح کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے اور طالبان عدالت کے ذریعے سزا بھی دی جائے گی۔

جس کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک مسلح طالب کو امدادی ٹرک سے پاکستانی پرچم کو اتارتے اور طالب سمیت کئی شہریوں کوپرچم پھاڑنے یا لانے کا ارادہ ظاہر کرتے دیکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اتوار کو پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ضروری اشیائے خورونوش سے لدے 17 کنٹینر ٹرک افغانستان میں طالبان کی نو تشکیل شدہ حکومت کو عطیہ کیے تھے۔

طورخم سرحد پر امدادی اشیا افغان طالبان کے حوالے کرنے کی تقریب بھی منعقد ہوئی تھی۔ جس میں پاک افغان تعاون فورم کے چیئرمین حبیب اللہ خان نے دیگر پاکستانی عہدیداران کے ہمراہ سامان سے لدے کنٹینرز طالبان رہنما مولوی مبارز افغانی کے حوالے کیے۔

تقریب سے خطاب میں حبیب اللہ خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کا مظاہرہ ایسے وقت میں کیا گیا جب جنگ زدہ اور غربت کے شکار افغانستان کے عوام کو اس طرح کی مدد کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مردان:طالبہ نے میٹرک کے امتحان میں 100 فیصد نمبر حاصل کرکے ریکارڈ قائم کردیا

Related Posts