مردان:طالبہ نے میٹرک کے امتحان میں 100 فیصد نمبر حاصل کرکے ریکارڈ قائم کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مردان:طالبہ نے میٹرک کے امتحان میں 100 فیصد نمبر حاصل کرکے ریکارڈ قائم کردیا
مردان:طالبہ نے میٹرک کے امتحان میں 100 فیصد نمبر حاصل کرکے ریکارڈ قائم کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مردان: مردان کی ایک ہونہار طالبہ نے میٹرک کے امتحانات میں مکمل نمبر حاصل کرکے پاکستان کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ، مردان نے ایس ایس سی امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ ماڈل ہائی سکول نوشہرہ کی سائنس کی طالبہ نے اپنے امتحانات میں 1،100 میں سے 1100 نمبر حاصل کیے۔

اطلاعات کے مطابق سہیل احمد کی صاحبزادی قندیل نے امتحانات میں ٹاپ کیا اور مکمل نمبر حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ بچی کے والد کا انتقال ہوچکا ہے جبکہ اس کی ماں سرکاری اسکول میں ٹیچر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہیں۔ وہ پاکستان بھر میں واحد طالبہ سمجھی جارہی ہیں جنہوں نے مکمل نمبر حاصل کرکے ریکارڈ بنایا ہے۔

انعام تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قندیل کا کہنا ہے کہ وہ کینسر کے مریضوں کے علاج کے لیے ڈاکٹر بننا چاہتی ہیں کیونکہ اس کے والد بیماری سے مر گئے تھے۔ مردان بورڈ کے چیئرمین نے ان کے کارنامے کو تسلیم کرنے کے لیے فیس میں چھوٹ کا بھی اعلان کیا اور مزید کہا ہے کہ انہیں اس پر فخر ہے۔

سائنس گروپ کے چودہ طلباء نے 1،098 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ 58 طلباء نے مجموعی طور پر صرف چار نمبر کم کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

فضا مجید نے انٹر امتحان میں 1088 نمبر لے کر ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے اور محمد مدثر خان نے 1086 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ خدیجہ عالمزیب تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔

امتحانات میں تقریبا 70 ہزار 532 طلباء شریک ہوئے تھے جن میں سے 68 ہزار 854 کامیاب قرار پائے ہیں۔ انٹرمیڈیٹ پارٹ II کے امتحان میں بیٹھنے والے 44 ہزار 415 طلباء میں سے 42 ہزار 851 کامیاب قرار پائے ہیں۔ میٹرک کے امتحان میں پاس ہونے کی شرح 97.82 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ 96.48 فیصد نے انٹرمیڈیٹ کا امتحان پاس کیا۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا میں جب تک ظلم ہے امن نہیں ہو سکتا ،ڈاکٹر کمال حیدر

Related Posts