کرونا وائرس پاکستان منتقل ہونے کا خدشہ: ائیر پورٹس پر چیکنگ سخت کردی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرونا وائرس پاکستان منتقل ہونے کے خدشات: ائیر پورٹس پر چیکنگ سخت کردی گئی
کرونا وائرس پاکستان منتقل ہونے کے خدشات: ائیر پورٹس پر چیکنگ سخت کردی گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: کرونا وائرس نے چین میں ڈیرے ڈال دئیے جبکہ وائرس پاکستان منتقل ہونے کے خدشے  کے پیش نظر ائیرپورٹس پر چیکنگ سخت کردی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ چین سے تعلق رکھنے والے مسافروں کی پاکستان آمد پر چیکنگ جاری ہے۔

اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ جس مسافر کا چین سے براہِ راست یا بالواسطہ تعلق ہو، اس کی اسکریننگ کی جاتی ہے تاکہ وائرس کا پتہ چلایا جاسکے۔

معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ یہ اقدام کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ آج لاہور ائیرپورٹ پر صبح 8 بج کر 20 منٹ پر آنے والی فلائٹ کے مسافروں کی اسکریننگ کی گئی۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کرونا وائرس کا پتہ چلانے کے لیے لاہور ائیر پورٹ پر مسافروں کی اسکریننگ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ چین سے آنے والے مسافروں کو چیک کیا جارہا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی حکام کی جانب سے تصدیق کی گئی کہ چائنا وائرس یعنی کروناوائرس سے متاثرہ ایک شخص کی شناخت ہوئی جو حال ہی میں چین سے سفرکرکے واپس آیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز امریکی حکام نے بیان دیا کہ چین میں دریافت ہونے والا وائرس امریکی شہر سپاٹل میں ایک شخص میں پایا گیا جو حال ہی میں چین سے آیا ہے۔

مزید پڑھیں:  جان لیوا کرونا وائرس چین سے امریکا تک پہنچ گیا

Related Posts