جان لیوا کرونا وائرس چین سے امریکا تک پہنچ گیا، پہلے مریض کی شناخت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

194 Pakistanis stranded in Turkey return to Pakistan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن:امریکی حکام کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ چائنا وائرس یعنی کروناوائرس سے متاثرہ ایک شخص کی شناخت ہوئی ہے جو حال ہی میں چین سے سفرکرکے واپس آیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکام نے بیان دیا کہ چین میں دریافت ہونے والا وائرس امریکی شہر سپاٹل میں ایک شخص میں پایا گیا جو حال ہی میں چین سے آیا ہے ۔

مریض نے واشنگٹن ریاست کے ایک ہسپتال میں اپنے علاج کیلئے رابطہ کیا تھا جہاں ان کے مرض کی تشخیص اور علاج ہوا۔ اس وائرس کے نمونوں کو ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھیجا گیاجہاں ان پر تحقیق کی گئی۔

مزید پڑھیں:ماہرین نے ڈینگی وائرس سے متاثر نہ ہونے والے مچھر تیار کرلیے

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیوایچ آر) کے حکام اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ یہ کرونا وائرس ہے۔ اس وائرس کی بہت سی اقسام ہیں لیکن ان میں سے چھ اور اس حالیہ وائرس کو ملا کر سات ایسی اقسام ہیں جو انسانوں کو متاثر کرتی ہیں۔

اس کی وجہ سے بخار ہوتا ہے سانس کی نالی میں شدید مسئلہ ہوتا ہے۔ (ڈبلیو ایچ او)کے مطابق سنہ 2002میں چین میں کرونا وائرس کی وجہ سے 774افراد ہلاک ہوئے اور مجموعی طورپر اس سے 8098افراد متاثر ہوئے تھے۔

حال ہی میں چینی شہر ووہان میں دریافت ہونے والے کرونا وائرس سے اب تک تقریباً 300افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

Related Posts