اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں 417پوائنٹس کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

psx 11 feb
psx 11 feb

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کی مندی کے بعد آج پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور 100 انڈیکس 417.76 پوائنٹس کے اضافے سے 39 ہزار 714.46 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا، کاروبار کا آغاز 39 ہزار 296 پوائنٹس کی سطح پر ہوااور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 428 پوائنٹس اضافہ دیکھا گیا۔

کاروبار کے دوران انڈیکس میں 209 پوائنٹس کی کمی بھی دیکھنے میں آئی تاہم کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا اور انڈیکس 417.76 پوائنٹس کے اضافے سے 39 ہزار 714.46 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

دوسری جانب کے ایس ای 30 انڈیکس 198.31 پوائنٹس کے اضافے سے 18 ہزار 288.96 پوائنٹس کی سطح پر جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 344.81 پوائنٹس کے اضافے سے 27 ہزار 865.16 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 11 کروڑ، 59 لاکھ، 56 ہزار شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 5 ارب، 26 کروڑ، 95 لاکھ، 70 ہزار 189 بنتی ہے۔

Related Posts