پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز سے ہی شدید مندی کا رجحان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز سے ہی شدید مندی کا رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز سے ہی شدید مندی کا رجحان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار ہے اور 100 انڈیکس میں ایک ہزار سے زیادہ پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ شدیدمندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان۔

اسٹاک ایکسچینج میں آج کے دن کاروبار کے آغاز سے ہی مندی کا رجحان غالب رہا اور 100 انڈیکس میں 1010 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی‘ جس کے نتیجے میں انڈیکس 37 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کو کھو بیٹھا۔ 100 انڈیکس 2.6 فیصد کمی سے 36600 پوائنٹس کی سطح تک نیچے آگیا۔

دنیا بھر میں جہاں کوروناوائرس کی وباء پھیلی ہوئی ہے اور اموات کا سلسلہ جاری ہے‘ وائر س کے باعث عالمی معیشت شدید متاثر ہے۔

دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں سے جاپانی اسٹاک مارکیٹ میں 3.3 فیصد، چینی اسٹاک مارکیٹ میں 1.7 فیصد، سنگاپور اسٹاک مارکیٹ میں 3.9 فیصد، ہانگ کانگ اسٹاک مارکیٹ میں 3.8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

بھارت میں اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی چھائی رہی اور بازار حصص27 سو پوائنٹس تک نیچے آگیاجبکہ بھارتی روپے کی قدر میں بھی ایک فیصد ریکارڈ کی گئی۔

امریکا میں یورپی ممالک سے آنے والے تمام افراد کے داخلے پر پابندی عائد ہونے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی مزید کم ہوگئیں۔

Related Posts