آئی ایم ایف نے ہمیں تگنی کا ناچ نچایا، رانا ثناء

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ نااہل ٹولہ پونے چار سال تک ملک پر مسلط رہا، مگر ہمارے فیصلوں سے ملک بہتری کی طرف جا رہا ہے، نام لیے بغیر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سب سے بڑے فسادی اور فتنے کا ہم نے اچھا علاج کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے فیصل آباد میں نماز عید ادا کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آئی ایم ایف ہوش کے ناخن لے، پاکستان ایٹمی قوت ہے، پاکستان معاشی طور پر کمزور ہوا تو پوری دنیا متاثر ہوگی، آئی ایم ایف ہمیں تگنی کا ناچ نچوا چکا ہے، اس کے باوجود ہمیں قسط جاری نہیں کی گئی، آئی ایم ایف کی ہم نے وہ بھی شرائط مان لیں جس کے حق میں نہیں تھے، آئی ایم ایف کو چاہیے قسط فوری جاری کردے تاکہ مشکل حالات سے نکلا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

سعودیہ میں ملک کے متعلق اہم فیصلے ہو رہے ہیں، شیخ رشید کا انکشاف

سابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نااہل ٹولہ پونے چار سال تک ملک پر مسلط رہا، ہم الیکشن کی طرف چلے جاتے تو ملک ڈیفالٹ کرجاتا۔

موجودہ حکومت کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک کی خاطر مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں، ملک بہتری کی طرف جارہا ہے، ملک پر انتقامی کارروائیوں کے علاوہ کچھ نہ کرنے والا گروہ مسلط تھا، سب سے بڑے فسادی اور فتنے کا ہم نے اچھا علاج کیا۔ اس علاج کی وجہ سے وہ اسلام آباد میں ٹہر نہیں سکا۔

اُنہوں نے کہا کہ اس فسادی ٹولے نے ملک کو تباہ کرنے کی کوشش کی، ہماری کوشش ہے ملک اب بہتری کی طرف جائے تاکہ عوام کو ریلیف ملے، ایسا ٹولہ جو ملک کی تباہی کے لیے آیا تھا اسے ہم نے ناکام بنا دیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ میرے کیس کا سوموٹو نوٹس لے، جھوٹے کیس کی انکوائری اچھے انداز میں کی جائے، اتنا ظلم 74 سال میں کسی کے ساتھ نہیں ہوا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ لوگ چئیرمین نیب کو کھلونا بنا کر کیس بناتے رہے، جن پر مداخلت کا الزام تھا وہ نیوٹرل ہونے کی دہائی دے رہے ہیں، کسی کے پاس عدم اعتماد میں مداخلت کا ثبوت ہے تو سامنے لائے۔

Related Posts