افغانستان میں امن پاکستان کے لئے اہمیت رکھتا ہے، آرمی چیف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان میں امن پاکستان کے لئے اہمیت رکھتا ہے، آرمی چیف
افغانستان میں امن پاکستان کے لئے اہمیت رکھتا ہے، آرمی چیف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: یو ایس سینٹ کام کے نئے کمانڈر جنرل کینتھ مکینزی جونیئر نے آج جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونےوالے بیان کے مطابق امریکی سینٹ کام کے نئے کمانڈر جنرل کینتھ مکینزی جونیئر نے پاک فوج کے جنرل ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی امور اور علاقائی سیکیورٹی صورت حال پر تفصیلی گفتگو کی گئی، جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغان صورت حال کے سیاسی حل کی اہمیت پر دونوں فریقین نے اتفاق کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا پاکستان افغانستان میں امن کی کوششوں کو اہمیت دیتا ہے، افغانستان میں امن پاکستان کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔

ملاقات میں امریکی کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ امریکی کمانڈر نے خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کی بھی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف سے روسی صدر کے نمائندہ برائے افغانستان کی ملاقات

Related Posts