شاہ رخ خان کی فلم نے نیا سنگِ میل عبور کرلیا، جوان 1000 کروڑ کے کلب میں داخل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بالی ووڈ کے مقبول ترین اداکار شاہ رخ خان کی فلم ”جوان“ نے 1000 کروڑ کے کلب میں داخل ہوکر عالمی سطح پر ایک نیا سنگِ میل عبور کرلیا ہے۔

شاہ رخ خان کی 2023 کی یہ دوسری فلم ہے، جس نے 1 ہزار کروڑ کا سنگ میل عبور کیا ہے، 25 جنوری کو ریلیز ہونے والی پٹھان بھی 1 ہزار کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔

جوان نے 1 ہزار کروڑ کا ہندسہ اپنی ریلیز کے صرف 18 ویں دن یعنی تیسرے سنڈے میں حاصل کرلیا، اس پر پروڈکشن ہاؤس ریڈچلی اور فلم ڈائریکٹر ایٹلی نے ردعمل دیا ہے۔

ایٹلی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر فلم کے 1 ہزار کروڑ عبور کرنے پر لکھا کہ خدا ہم پر بہت ہی زیادہ مہربان ہے، مداحوں کا شکریہ۔

پروڈکشن ہاؤس نے چند سیکنڈ کا ویڈیو بھی شیئر کیا، جس میں بتایا گیا کہ فلم نے دنیا بھر میں 1 ہزار 4 کروڑکا بزنس کرلیا ہے، جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

جوان کی ہدایات ایٹلی نے دی ہیں جس کی کہانی میں شاہ رخ خان کے علاوہ ساؤتھ انڈین ایکٹرز وجے سیتھوپتی اور نینتھرا نے مرکزی کردار نبھائے جبکہ دپیکا پدوکون اور سنجے دت جیسے فنکاروں نے سائیڈ رولز ادا کیے ہیں۔

فلم کی ابتدا میں شاہ رخ خان کو ایک ٹرین ہائی جیک کرتے دکھایا گیا ہے جس پر مرکزی ولن کی بیٹی سوار ہوتی ہے۔ شاہ رخ خان نے جیلر آزاد اور فوجی افسر کے 2 رولز ایک ساتھ نبھائے جنہیں پسند کیا جارہا ہے۔

Related Posts