بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پرستوال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ ،پاک فوج کا جوان شہید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Soldier martyred in Indian unprovoked firing in Satwal Sector along LoC

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ستوال :بھارتی فورسز کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری، لائن آف کنٹرول کے قریب ستوال سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کاسپاہی مختیار شہید ہوگیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق 22 سالہ بہادر سپاہی مختیار نے مادر وطن کے تحفظ کے لئے بے خوف ہوکر بھارتی جارحیت کا مقابلہ کیا اور اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔آئی ایس پی آر نے مزید بتایا ہے کہ پاک فوج نے فائرنگ کا موثر جواب دیا جس سے ہندوستانی فوجیوں کو کافی نقصان پہنچا۔

کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری کے ساتھ ہندوستانی قابض فورسز شہری آبادی والے علاقوں کو مارٹر گوں اور خودکار ہتھیاروں سے مسلسل نشانہ بنارہی ہے۔

2020 میں ہندوستانی قابض فوج نے اب تک جنگ بندی کی 3012 خلاف ورزیاں کی ہیں جس کے نتیجے میں 28 افراد شہید اور 253 بے گناہ شہری شدید زخمی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان دنیا کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات جاری رکھے گا، شاہ محمود قریشی

کنٹرول لائن کے ساتھ بھارتی قابض افواج کی جانب سے فائر بندی کی خلاف ورزیوں پر پاکستان نے احتجاج درج کرانے کے لئے ہندوستانی سفارتی مشن کو وزارت خارجہ کو طلب کیا تھا۔

بھارت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ 2003 کے سیز فائر کا احترام کرے اوراس طرح کے دیگر واقعات کی سیز فائر کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کی جائے اور کنٹرول لائن اور عالمی بینک کے ساتھ امن برقرار رکھیں۔

Related Posts