پاکستان دنیا کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات جاری رکھے گا، شاہ محمود قریشی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan to continue its relations with world on basis of equality: FM

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پاکستان برابری کی بنیاد پر دنیا کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات جاری رکھے گا، اسرائیل اور فلسطین کے حوالے سے پاکستان کا موقف واضح ہے۔

ملتان کے دورے کے دوران لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ملک کی سالمیت اور قومی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی متحرک قیادت میں ترقی کا سفر جاری رہے گا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطین کے معاملے پر پاکستان کا واضح اور تاریخی نقطہ نظر ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی خوشحالی پاکستان جمہوری تحریک کے لئے ناگزیر ہے۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے 2 روز قبل کہا تھاکہ متحدہ عرب امارات کی قیادت کو بتا دیا ، اسرائیل کو تسلیم نہیں کرینگے،ان کا کہنا تھا کہ میری متحدہ عرب امارات کے دورہ کے موقع پر، دوبئی کے فرمانروا اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ سے ملاقاتیں ہوئیں۔

مزید پڑھیں:اب سیکھنے کا کوئی عذر نہیں، کارکردگی کا وقت آ گیا ہے، عمران خان

انہوں نے متحدہ عرب امارات کی تعمیر و ترقی میں پاکستانیوں کے کردار کو نہ صرف تسلیم کیا بلکہ سراہا ،متحدہ عرب امارات کی قیادت چاہتی ہے کہ پاکستانی متحدہ عرب امارات کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں ،میں متحدہ عرب امارات کی قیادت سے ملاقات کے بعد پر امید ہوں کہ وہاں مقیم پاکستانیوں کی مشکلات پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔

Related Posts