کورونا کی روک تھام کیلئے ملک کے مختلف شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Karachi Police formulates new strategy for implementation of SOPs

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:پاکستان بھر میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ملک کے مختلف شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر ایس او پیز سخت کردی گئیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبر پختونخوا سمیت ملک کے مختلف شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

کورونا کے باعث اسلام آباد کے 5 سب سیکٹرز سیل کردئیے گئے۔ خیبر پختونخوا کے 7 اضلاع میں 16 مارچ سے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا جائے گا۔ صوبہ پنجاب میں بھی کل سے 15 روز کیلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

خیبر پختونخوا کے شہروں پشاور، مردان، نوشہرہ اور ایبٹ آباد میں مارکیٹیں رات 8 بجے بند کردی جائیں گی۔ سوات، صوابی اور مالاکنڈ میں بھی کاروبار جاری رکھنے کی اجازت صرف رات 8 بجے تک دی گئی ہے۔

ادویات، میڈیکل اسٹورز، بیکری، کریانہ اور جنرل اسٹورز اور دیگر اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ شادی ہالز اور ریسٹورنٹس میں تقریبات پر مکمل پابندی عائد ہے۔ کھلے مقامات پر زیادہ سے زیادہ 300 افراد تقریبات میں شریک ہوسکیں گے۔

کے پی کے میں ہر قسم کے ثقافتی میلوں اور کھیلوں کے انعقاد پر پابندی عائد ہے۔ تمام پارکس بھی شام 6 بجے تک بند کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ محکمۂ صحت نے عوام کو  ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل برطانوی کورونا وائرس نے صوبہ پنجاب میں پنجے گاڑ دئیے جہاں صوبائی دارالحکومت سمیت 7 شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

 برطانیہ سے پاکستان پہنچنے والی کورونا وائرس کی نئی قسم کے باعث لاہور، گجرات، رولپنڈی اور دیگر شہروں میں 13 اور 14 مارچ کی درمیانی شب سے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

مزید پڑھیں: برطانوی کورونا پنجاب میں پھیل گیا، 7شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

Related Posts