اسکیٹنگ کے دوران سبز ہلالی پرچم لہراتی کمسن لڑکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسکیٹنگ کے دوران سبز ہلالی پرچم لہراتی لڑکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
اسکیٹنگ کے دوران سبز ہلالی پرچم لہراتی لڑکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سبز ہلالی پرچم اسکیٹنگ کے کرتب دکھاتے ہوئے بھی لہرایا گیا۔ اسکیٹنگ کے دوران پاکستانی پرچم لہراتی لڑکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جسے وفاقی وزیر اسد عمر سمیت دیگر مشہورومعروف شخصیات نے بھی سراہا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی چند سیکنڈز پر محیط ویڈیو میں کمسن لڑکی نے اسکیٹنگ کے فن کا شاندار مظاہرہ کیا۔ بیوٹی فل پاکستان نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے دعویٰ کیا گیا کہ لڑکی کا نام ملک فیصل ہے اور وہ پاکستان کی پہلی اسکیٹر ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:

پی سی بی کا بڑا فیصلہ، قومی انڈر 13 اور انڈر 16 ٹورنامنٹس معطل

https://twitter.com/PakistanInPeace/status/1482413099420614656

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر سمیت دیگر مشہورومعروف شخصیات نے ویڈیو پر تحسین کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا صارف محمد فرید نے کہا کہ لڑکی کو سر، گھٹنوں اور کندھوں اور بازوؤں کی حفاظت کیلئے سازوسامان کی ضرورت ہے۔

گولڈ میڈلسٹ اسکیٹر ملک فیصل کا تعارف 

پاکستان کی پہلی فگر اسکیٹنگ چیمپین ہونے کی دعویدار ملک فیصل کا کہنا ہے کہ میں نے اسکیٹنگ 4 سال کی عمر سے صرف شوقیہ بنیادوں پر شروع کی تھی اور 4 سال بعد ہی میں نے پیشہ ورانہ طور پر اسکیٹنگ کا آغاز کیا جب میری عمر 8 سال کے قریب رہی ہوگی۔

آج سے 2 سال قبل جاری کیے گئے بیان کے مطابق ملک فیصل چھٹی جماعت کی طالبہ اور ان کی عمر 12 سال تھی، تاہم 2 سال بعد انہیں 14 سال عمر کے ساتھ مڈل میں ہونا چاہئے۔ ملک فیصل نے کہا کہ اسکیٹنگ بہت مہنگا کھیل ہے تاہم میرے والدین نے میری بہت مدد کی۔ 

ملک فیصل نے اسکیٹنگ کے میدان میں پاکستان کیلئے بہت سے قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لیا اور اعزازات بھی اپنے نام کیے۔ ان کا کہنا ہے کہ آسٹریا میں 23 دیگر اسکیٹرز کو ہرانے کے بعد مجھے گولڈ میڈل بھی دیا گیا جس پر میرے دوست اور اہلِ خانہ بہت خوش ہیں۔

Related Posts