پی سی بی کا بڑا فیصلہ، قومی انڈر 13 اور انڈر 16 ٹورنامنٹس معطل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی سی بی کا بڑا فیصلہ، قومی انڈر 13 اور انڈر 16 ٹورنامنٹس معطل
پی سی بی کا بڑا فیصلہ، قومی انڈر 13 اور انڈر 16 ٹورنامنٹس معطل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کرکٹ بورڈ نے زائد العمر کھلاڑیوں کی شرکت کے باعث کراچی اور ملتان میں جاری قومی انڈر 13 اور قومی انڈر 16 ٹورنامنٹس معطل کردئیے ہیں۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹس کی ساکھ بچانے کیلئے صرف مستحق کھلاڑیوں کو کھیلنے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کا انڈر 13 اور انڈر 16 ٹورنامنٹس معطل کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ٹورنامنٹس پی سی بی کے پاتھ ویز پروگرام کا اہم جزو ہیں، لہٰذا ان کی ساکھ کو بچانے کے لیے صرف مستحق کھلاڑیوں کو ہی کھیلنے کی اجازت دی جاسکے گی۔تمام کھلاڑیوں کی بون ایج ٹیسٹنگ کا تیسرا راؤنڈ کروایا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں:

رمیز راجہ کے بعد حسن علی بھی سرفراز کے گن گانے لگے

بون ایج ٹیسٹنگ کے تیسرے راؤنڈ کی بنیاد پر نئی ٹیموں کی تشکیل کے بعد یہ ٹورنامنٹس آئندہ ہفتے سے دوبارہ شروع کیے جاسکیں گے۔ انڈر 16 ٹورنامنٹ میں ہر ایسوسی ایشن کی دو ٹیموں کے 300 کھلاڑی شرکت کررہے ہیں، لہٰذا وہاں بون ایج ٹیسٹنگ کا عمل منگل سے بدھ تک جاری رہے گا۔

اسی طرح کراچی میں انڈر 13 کے 150 کھلاڑیوں کی بون ایج ٹیسٹنگ منگل کو مکمل کرلی جائے گی۔بون ایج ٹیسٹ میں زائدالعمر قرار پانے والے کھلاڑیوں کو ان ٹورنامنٹس میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔ تاہم ان کھلاڑیوں کو اپیل کے لیے 2 روز تک کا وقت دیا جائے گا، جہاں انہیں دوبارہ بون ایج ٹیسٹنگ کی اجازت دی جائے گی۔ 

زائد العمر قرار پانے والے کھلاڑیوں کو درست برتھ سرٹفیکیٹ اور متعلقہ دستاویزات جمع کروانے کا بھی کہا جاسکتا ہے۔ جب تک ٹورنامنٹس کا دوبارہ آغاز نہیں ہوتا، اس وقت تک تمام ٹیمیں کراچی اور ملتان میں ہی ٹھہریں گی جہاں انہیں پی سی بی کے مقررہ کوچز کی زیرنگرانی ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔

ندیم خان، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کا بیان

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس پی سی بی ندیم خان کا کہنا ہے کہ ویڈیو شواہد سے تصدیق ہوئی ہے کہ کچھ زائد العمر کھلاڑی انڈر 13 اور انڈر 16 ٹورنامنٹس میں حصہ لے رہے ہیں، لہٰذا ان ایونٹس کو معطل کرنا اور بون ایج ٹیسٹنگ کے نئے راؤنڈ کا آغاز کرنا ہی درست ہوگا۔

ندیم خان نے کہا کہ پی سی بی زائدالعمر کھلاڑیوں کو نظام میں موجود خامیوں کا فائدہ اٹھانے اور مستحق کھلاڑیوں کی حوصلہ شکنی کی اجازت نہیں دے سکتا۔غلط عمر کے ساتھ ایج گروپ کرکٹ کھیلنا ایک مجرمانہ جرم ہے جو ہمارے نظام کو متاثر کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان ٹورنامنٹس کی ساکھ کے تحفظ کے لیے درستگی کی ضرورت ہے۔پی سی بی اب بون ایج ٹیسٹنگ کا تیسرا راؤنڈ کرے گا۔ اس راؤنڈ میں جس کھلاڑی کا بھی جرم ثابت ہوگا اسے ٹورنامنٹ سے باہر کردیا جائے گا۔ موجودہ نظام کو مربوط بنانے کی کوشش کریں گے۔

Related Posts